یمن کے ساحلی محاذ پر سرکاری فوج کی کارروائی،12 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے فوجی ذریعے کے مطابق سرکاری فوج نے مغربی ساحلی محاذ پر ایک کارروائی کے دوران کم سے کم 12 حوثی باغی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے باغیوں میں بعض اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

’العربیہ‘ کے مطابق یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ الحدیدہ گورنری کے قریب الدریھمی میں فوجی کارروائی کےدوران 12 باغی ہلاک ہوگئے۔

ادھر المصلوب ڈاریکٹوریٹ میں ساقیہ کے محاذ پر عرب اتحادی فوج نے باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بم باری کی۔

البیضاء گورنری میں ایک کارروائی میں حوثی کمانڈر عبداللہ محمد علی الدیلمی ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ ذمار اور الملاجم کے محاذوں پر بھی متعدد باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں