قطری شہریوں کو ویزوں کے عدم اجراء میں استشنیٰ بھی ہو گا: بحرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کی وزارت داخلہ نے جمعے کے روز ایک اضافی بیان جاری کیا ہے جو 21 اگست کے روز جاری سابقہ بیان سے ملحق ہے۔ سابقہ بیان میں منامہ حکومت نے قطری حکام کی جانب سے بحرین کے خلاف دشمنانہ تصرفات جاری رہنے کے نتیجے میں قطری شہریوں کے واسطے بحرین میں داخلے کے ویزے روک دینے کا اعلان کیا تھا۔

جمعے کے روز جاری اضافی بیان میں بحرین کی وزارت داخلہ نے باور کرایا ہے کہ دونوں ملکوں کے شہریوں پر مشتمل مشترکہ خاندانوں سے متعلق خصوصی انسانی حالات نئی پالیسی سے مستشنی ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اس سلسلے میں اجازت یافتہ حالتوں کی تعداد انتہائی محدود ہو گی تاکہ بحرینی معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ مذکورہ خصوصی حالات اور درخواستیں پیش کیے جانے کا طریقہ کار بعد ازاں متعین کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں