یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں حوثی ملیشیا کا ایک بانی رُکن علی باذلی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے صوبے صعدہ میں لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے چار کمانڈر مارے گئے جن میں حوثیوں کے سرغنے عبدالملک الحوثی کا ایک مقرّب کمانڈر بھی شامل ہے۔

یمنی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق حوثی ملیشیا کے سرغنے کا مقرّب کمانڈر اور ملیشیا کا ایک بانی رکن علی حسین شیبہ باذلی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے مران میں یمنی فوج کی توپ کے گولے کا نشانہ بن کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔ مران کا علاقہ صوبے میں حوثیوں کا گڑھ شمار ہوتا ہے۔

ویب سائٹ نے مزید بتایا کہ منگل کے روز سے مران کے علاقے میں جاری ان جھڑپوں میں حوثیوں کے تین دیگر کمانڈر جابر حسين ابو لحی، يحيى علی عقبی اور علی ناجی خلوفہ بھی مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں