تعز میں تزویراتی اہمیت کا پہاڑ سرکاری فوج نے آزاد کرالیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے تعز میں تزویراتی اہمیت کے حامل ایک پہاڑی علاقے کو حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کے آپریشنل ملٹری زون4 کے سربراہ بریگیڈیئر محمد فرید نے بتایا کہ سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے تعز گورنری کے الشریجہ مقام پر جبل اسحر کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔

بریگیڈیئر محمد فرید کا کہنا تھا کہ فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے شمالی الشریجہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر تباہ کن وار کیا جس کے نتیجے میں باغی پسپائی پر مجبور ہوگئے۔ فوج نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے تزویراتی اہمیت کے حامل جبل اسحر اور جبل الضواری کے متعدد مقامات کوباغیوں سے آزاد کرالیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعز میں دفاعی اہمیت کے حامل پہاڑ کو باغیوں سے چھڑانے سے الضاحی، السحی کے درمیان چار سال سے بند شاہراہ کھولنے اور حوثیوں کی سپلائی لائن کاٹنے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس کے ساتھ الراھدہ اور الشریجہ کے درمیان بھی آمد ورفت کا بند سلسلہ بحال ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں