اسرائیل کا غزہ کی ’ایریز‘ گذرگاہ کھولنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں لوگوں کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ ’ایریز‘ کو کھولنے کی تیاری کررہا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی سرحد پر بنائی گئی’ایریز‘ گذرگاہ کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایریز گذرگاہ جسے لوگوں کی آمد ورفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کو جلد ہی کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے ایریز گذرگاہ کو 19 اگست کو غزہ کی سرحد پر پرتشدد احتجاج جاری رہنے کے خلاف غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں