.

مصر : ساحل سمندر پر جھگڑے میں ایک شخص قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک ساحل سمندر پر پیش آنے والی مجرمانہ کارروائی نے عوامی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر اور وڈیو کے مطابق اسکندریہ شہر کے ایک عوامی ساحل پر ایک شخص کو اُس کی بیوی کی آنکھوں کے سامنے چاقو کے وار کر کے موت کی نیند سُلا دیا گیا۔ ساحل پر موجود افراد کو قاتل کو پکڑنے میں پورا ایک گھنٹہ لگ گیا۔ استغاثہ کی جانب سے جُرم کی وجوہات جاننے کے واسطے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ساحل پر دو مردوں میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ ایک خاتون کو ہراساں کرنا تھا۔ تاہم مقتول کے اہل خانہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ استغاثہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات پر بات کی جائے گی۔

بعض افراد کا کہنا ہے کہ قاتل جُرم کے ارتکاب کے بعد ہاتھ میں چاقو لیے سمندر میں کھڑا رہا۔

جرم کی واردات ہونے کے باوجود حکام نے سکیورٹی سخت کرنے اور عوامی ساحل پر آنے والے لوگوں کی تلاشی کو خارج از امکان قرار دیا۔

ساحل سمندر پر آنے والے بعض لوگوں نے پولیس کی نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا تا کہ ہفتہ وار چُھٹی پر ساحل پر آنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔