.

الحدیدہ میں یمنی مزاحمت کاروں کے حملے، متعدد حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی جوائنٹ مزاحمتی فورسز نے الحدیدہ گورنری کے علاقے الدریھمی میں ایک کارروائی کے دوران متعدد حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

’العربیہ‘ کے مطابق العمالقہ بریگیڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کا ایک اہم کمانڈر حسین عباد الراجحی ، محمد الوشلی اور مرشد ثقافی سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کو لبنانی عسکری ماہرین کی نگرانی میں ٹریننگ کرنے والے فضل شرف نامی ایک اہم کمانڈر کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔