.

یمن:ضلع خولان میں حوثیوں کے عسکری کیمپ پر اتحادی طیاروں کا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے جنوب مشرق میں حوثی ملیشیا کے ایک عسکری کیمپ پر کئی فضائی حملے کیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے ضلع خولان میں حوثیوں کے زیر انتظام ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔اس کیمپ میں سریع الحرکت مداخلتی بٹالین(Rapid Intervention Battalion)بھی موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد حوثی ملیشیا کے عناصر درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو کیمپ سے دارالحکومت کے ہسپتالوں میں منتقل کرتے دکھائی دیے ہیں۔

مذکورہ کارروائی حوثی ملیشیا کے لیے ایک کاری ضرب ثابت ہوئی جس کے دوران اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے نتیجے میں حوثیوں کی صفوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔