.

ایران آبنائے ہرمز کی بندش پر قادر نہیں : سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں توانائی کے مشیر کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز یا آبنائے باب المندب کو جُزوی یا کُلّی کسی طور پر بند کرنے کی قدرت نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران پر حالیہ پابندیاں ایران کی برآمدات کو مکمل طور پر نہیں روک سکیں گی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی دیتے ہوئے باور کرایا تھا کہ خلیجِ عربی میں اس آبی گزر گاہ پر اُس کا کنٹرول ہے۔ پاسداران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پانی میں امریکی فورسز کی موجودگی کو روک دے گا۔ پاسداران انقلاب میں بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنکسیری کا کہنا تھا کہ ایران عسکری اور تجارتی دونوں طرح کے جہازوں کی کڑی نگرانی کر رہا ہے اور خلیج کے راستے سمندری ترسیل روکنے کے لیے آبنائے ہرمز کی بندش خارج از امکان نہیں۔

تزویراتی نوعیت کی آبنائے ہرمز کی بندش یا اس پر کنٹرول کی دھمکی ایسا کارڈ ہے جو ایران خود کو درپیش ہر بحران کے ساتھ کھیلتا آیا ہے۔