.

حجاج کرام کی واپسی، مصری حکام نے رفح گذرگاہ کھول دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری حکومت نے کل سوموار کے روز سے فلسطینی حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے رفح گذرگاہ کھول دی ہے۔ رفح گذرگاہ اگلے تین ستمبر تک کھلی رہے گی۔

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق رفح گذرگاہ کو 27 اگست سے 31 اگست اور یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک کھلی رکھی جائے گی۔

مصری ٹی وی کے مطابق حجاج کرام کا غزہ کی پٹی کی طرف واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ اگلے پانچ روز تک غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام مصر کےراستے رفح گذرگاہ سے غزہ داخل ہوں گے۔

ہفتے کے روز فلسطینی بارڈر حکام نے کہا تھا کہ رفح گذرگاہ کو اتوار کے روز سے کھول دیا جائے گا۔ رفح گذرگاہ کو عید کی تعطیلات کے دوران دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔