سعودی عرب:عمرو بن باناجہ تفریحی اتھارٹی کے نئے سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل تفریحی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے عمرو بن احمد باناجہ کو انجینیر فیصل بافرط کی جگہ اتھارٹی کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

باناجہ کو اسپیشل سیکٹر سے لایا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ سدکو ہولڈنگ گروپ کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے طورپر کام کررہے تھے۔

انہوں نے سنہ 2011ء میں ’سدکو ڈویلپمنٹ‘میں شمولیت اختیار کی اور گروپ کے وائس چیئرمین برائے مارکینٹنگ ورابط کار کا عہدہ سنھبالا۔ سدکو میں آنے سے قبل ’الفن السابع‘ گروپ میں رہ چکےہیں۔ یہ گروپ امریکی شہر نیویارک میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کر چکا ہے۔ اس گروپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا دفتر دبئی میں قائم کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں