.

دبئی : تیز رفتار گاڑی بینک میں جا گُھسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں اپنی نوعیت کے ایک نرالے حادثے میں شارع خالد بن الولید پر ایک تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ کر فولادی جنگلا توڑتے ہوئے ایک بینک کی عمارت میں داخل ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی شب 10:50 منٹ پر برجمان شاپنگ سینٹر کے نزدیک پیش آیا۔

سکیورٹی میڈیا مینجمنٹ کے ڈائریکٹر فیصل القاسم کے مطابق مذکورہ گاڑی سڑک پر صحیح طور گامزن تھی کہ اچانک وہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دائیں جانب فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ اس کے بعد گاڑی بینک کے بیرونی شیشےکو چکناچُور کرتے ہوئے اندر گُھس گئی۔ اس کے نتیجے میں بینک کے لگی اے ٹی ایم مشین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اور وہاں موجود ایک صارف زخمی ہو گیا۔ بینک کے اندر پہنچ کر گاڑی ٹھہر گئی جب کہ ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں۔

فیصل القاسم کے مطابق یہ حادثہ دانستہ طور پر پیش نہیں آیا۔ علاوہ ازیں 51 سالہ ڈرائیور کے کسی قسم کے نشہ آور مشروب یا مواد کے استعمال کا ثبوت بھی نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کے بے توجہی کے سبب پیش آیا جو ڈرائیونگ کے دوران اپنا موبائل فون استعمال کر رہا تھا۔

واقعے کے فوری بعد زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور گاڑی کو بینک کے اندر سے باہر لایا گیا۔

فیصل القاسم نے باور کرایا کہ بعض ویب سائٹوں کی جانب سے حادثے کے دانستہ طور پر ہونے سے متعلق رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔