.

عرب اتحادی فوج کے حملے میں حوثیوں کے ساتھ لبنانی حزب اللہ کا لیڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں صنعاء کے قریب لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک جنگجو کمانڈر اور متعدد حوثی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج کے حملے حزب اللہ کا طارق حیدرہ ابو حیدر اورمتعدد حوثی جنگ جو ہلاک ہوگئے۔کارروائی میں علی الجحدری نامی ایک حوثی جنگجو بھی مارا گیا۔ حوثیوں کے ہمراہ ہلاک ہونے والے حزب اللہ جنگجو کو باغیوں کی ٹریننگ کے لیے لایا گیا تھا۔ اس کارروئی کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔