.

یمن : بیلسٹک میزائل کا ماہر حوثی رہ نما اتحادی طیاروں کے حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے الحدیدہ میں اتوار کے روز مغربی ساحل کے محاذ پر الدریہمی کے علاقے میں عرب اتحادی طیاروں کے حملے میں حوثیوں کا ایک زمینی کمانڈر طہ علی الحملی مارا گیا۔ الحملی بیلسٹک میزائل کے اُمور کا ماہر تھا۔

الحملی کو حوثیوں کا ایک اہم ترین کمانڈر شمار کیا جاتا تھا۔ حوثی ملیشیا کے قریبی ذرائع کے مطابق اس نے بعض اقسام کے بیلسٹک میزائلوں کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز الحدیدہ صوبے کے ضلعے باجل میں ایک فارم پر عرب اتحاد کے طیاروں کے حملے کے نتیجے میں حوثیوں کا ایک رہ نما عبدالخالق الحوثی اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

عرب اتحاد کو مطلوب یمنی افراد کی فہرست میں چھٹا نمبر رکھنے والا جمعے صبح صادق سے قبل مارا گیا۔

یاد رہے کہ عبدالخالق حوثی ملیشیا کے سرغنے عبدالملک الحوثی کا بھائی تھا۔