.

اردنی فرمانروا کا ’العربیہ‘ کےبیورو چیف کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے حال ہی میں فوت ہونے والے ’العربیہ‘ کے عمان میں نامہ نگار سعد السیلاوی کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں اردنی بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے حال ہی میں بیروت میں ایک ٹریکف حادثے میں انتقال کرنے والے فن کار یاسر المصری اور العربیہ چینل کے بیورو چیف سعد السیلاوی کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

مائیکرو بلانگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں شاہ عبداللہ نے کہا کہ سعد السیلاوی اور یاسر المصری دونوں اخلاق کریمہ کے مالک تھے۔ ان کی وطن سے محبت اورسخاوت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ55 سالہ السیلاوی چند برس قبل کینسر کا شکار ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے کینیڈا لے جایا گیا جہاں ان کے کینسر کو ختم کردیا گیا تھا۔

السیلاوی نے آج سے 27 سال قبل ’ایم بی سی‘ کے قیام کے وقت ابلاغی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کئی عرب اوردوسرے ممالک میں رپورٹنگ کی۔