.

عراق میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنائیں گے: اسرائيل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کے وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین نے اس جانب اشارہ دیا ہے کہ اُن کا ملک عراق میں کسی بھی مشتبہ ایرانی فوجی یونٹ پر حملہ کر سکتا ہے جیسا کہ وہ شام میں درجنوں فضائی حملوں کے ذریعے کر چُکا ہے۔

پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کانفرنس کے دوران لیبرمین کا کہنا تھا کہ "شام میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں تک ایرانی دھمکیوں کا تعلق ہے تو ہم خود کو شامی اراضی تک محدود نہیں رکھیں گے"۔

ایک سوال کے جواب میں کہ آیا ممکنہ اہداف میں عراق بھی شامل ہے ،،، اسرائیلی وزیر دفاع نے واضح کر دیا کہ "میں کہہ رہا ہوں کہ ہم ایران کی کسی بھی دھمکی یا خطرے کے ساتھ نمٹ لیں گے اور اس میں ذریعہ اہمیت نہیں رکھتا۔ اسرائیل کی آزادی مکمل ہے اور ہم آزادی کے ساتھ تصرّف کا پورا اختیار رکھتے ہیں"۔