.

مصر کے نیل ڈیلٹا میں پتھر کے دور کا گاؤں دریافت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے ایک صحرائی علاقے نیل ڈیلٹا میں پتھر کے دور کے ایک گاؤں کا پتا چلا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس گاؤں کا انکشاف مصر اور فرانس کی آثارقدیمہ کی ٹیموں کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی مشن، طویل ارضیاتی سروے اور کھدائیوں کےدوران کیا گیا۔

مصری وزارت آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ’الدقھلیہ‘ گورنری کے علاقے ’تل السمارہ‘ میں کھدائیوں کے دوران پتھر کے دور کے گاؤں کا انکشاف فریڈرک گیو کی قیادت میں کام کرنے والی ماہرین آثارقدیمہ کی ٹیم نے کیا۔

پتھر کے دور کے گاؤں سے جانوروں کی ہڈیاں، نباتات کی باقیات، صوامع، پتھر کے برتن، آلات اور دیگر اشیاء ملی ہیں۔ یہ گاؤں ایک ہزار پانچ قبل مسیح کا ہوسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تل السمارۃ میں ایک پرانے گاؤں کی موجودگی کے شواہد 2015ء میں ملے تھےجس کے بعد سائنسدان اس کے بعض دوسرے پہلوؤں پر تحقیق کرتے رہے۔ ماہرین یہ جانچنے کی کوشش کررہے تھے کہ کیا یہ گاؤں مصر کی ابتدائی تاریخ کا حصہ اور اس دور کا ہے جب مینا بادشادہ نے دونوں حصوں کو ایک دوسرے سے ملایا تھا۔

الدقھلیہ گورنر کا شمار مصر کے قدیم ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ اس علاقے میں یونانی، رومن اور ممالیک کے دور کی باقیات آج بھی موجود ہیں۔