.

قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکا خیز مواد پھینکنے والا مشتبہ شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرکی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکا خیز مواد پھینکنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مشتبہ شخص نے منگل کے روز سفارت خانے کے نزدیک بارودی مواد پھینکا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’وہ اس واقعے کے بارے میں آگاہ ہے اور اس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے نزدیک جانے سے گریز کریں‘‘۔