.

خانہ کعبہ کے اطراف سے بارش کا پانی ہٹائے جانے کا شان دار منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے ایک دل چسپ وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں مسجد حرام میں کام کرنے والے ورکرز تیز بارش کے دوران مطاف کے صحن میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں نظر آ رہے ہیں۔

بدھ کے روز مسجد حرام اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش دیکھی گئی۔

سوشل میڈیا پر پھیلے بہت سے وڈیو کلپس میں خانہ کعبہ کی چھت پر جمع پانی کی بڑی مقدار میزابِ رحمت کے ذریعے مطاف میں گرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔