.

مصری خاتون کے بچّے کی پیدائش ٹرین کے اندر !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں اتوار کے روز ایک خاتون نے ٹرین کے سفر کے دوران بچّے کو جنم دیا جس کے نتیجے میں ٹرین منزلِ مقصود پر ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ قاہرہ سے براستہ زقازیق منصورہ جانے والی ٹرین میں پیش آیا۔ مذکورہ خاتون کو زقازیق کے اسٹیشن پر ٹرین کے اندر ہی اچانک درد زہ شروع ہو گئے۔

اس صورت حال میں ٹرین کو آگے جانے سے روک دیا گیا اور خاتون کے ڈبّے کو تمام مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ فوری طور پر اسٹیشن پر واقع طبّی شعبے کے ڈاکٹر کو بلایا گیا جس نے شعبے کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر ہنگامی طور پر ڈبّے کو آپریشن تھیڑ میں بدل ڈالا۔

بعد ازاں اسماء نامی خاتون کے ہاں نارمل طریقے سے بچّے کی پیدائش ہوئی۔ اسٹیشن کی انتظامیہ نے خیر و عافیت کے ساتھ ولادت کا عمل مکمل ہونے پر خاتون مسافر کو مبارک باد پیش کی۔

اس طرح ٹرین 45 منٹ کی تاخیر سے دوبارہ روانہ ہو گئی۔

عام طور سے مصر میں ٹرینوں کی تاخیر کا سبب فنّی خرابی ہوتی ہے تاہم اس طرح کی صورت حال شاذر و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے۔