.

حوثی باغیوں کے دو سینیر فوجی عہدیدار الحدیدہ میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے حوثی باغیوں نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی ساحلی محاذ الحدیدہ میں ایک کارروائی کے دوران دو سینیر فوجی افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثیوں کے مقرب ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بریگیڈ 140 کے کماندر میجر جنرل محمد عبدالملک صالح عاطف اور بریگیڈ 190 کے کمانڈر میجر جنرل علی صلاح محمد القیری الحدیدہ میں مارے گئے۔

حوثی ملیشیا نے اعتراف کیاہے کہ یمن کی سرکاری فوج، مزاحمتی فورسز اور عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ کے محاذ پر سب سے بڑا زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 50 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

الحدیدہ کے فیلڈ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے بحر الاحمر کے مطاحن چوک، شاہراہ خمسین، اخوان ثابت فیکٹری ایریا، شاہراہ صنعاء اور مطاضن چوک میں شہر کے16 کلو میٹر کے علاقے پر اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے۔ الحدیدہ میں مختلف مقامات پر حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔