.

غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے زخمی فلسطینی لڑکا شہید ، غربِ اردن میں اسرائیلی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا فلسطینی لڑکا جان کی بازی ہار گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 16 سالہ صہیب ابو کاشف غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع قصبے خان یونس میں 3 اگست کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کے دوران میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔وہ ہفتے کی شب اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔

غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر 30 مارچ سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ اور جھڑپوں میں کم سے کم 180 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک مال کے داخلی راستے پر فلسطینی کے مبینہ چاقو حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی ہلاک ہوگیا ہے۔اس کو زخمی حالت مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

فوری طور اس ہلاک شخص کی شناخت سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شعار زیدک میڈیکل سنٹر نے ایک بیان میں اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے کہ اس کی عمر 40 سال تھی۔