.

یمنی فوج نے صنعاء کے مشرق میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے صنعاء کے مشرق میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ جاسوس طیارے کو حریب نہم کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

ادھر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ صنعاء پہنچ رہے ہیں جہاں وہ حوثی ملیشیا کو سیاسی حل کے واسطے مشاورت کی جانب لوٹنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ رواں ماہ کی ابتدا میں جنیوا میں بات چیت کا نیا دور ہونا تھا تاہم حوثیوں کی عدم شرکت نے اس کا انعقاد ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب طبّی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء میں بعض نجی مکانات کو طبی مراکز اور ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا ہے تا کہ وہاں ملیشیا کے زخمیوں کا علاج کیا جا سکے۔ یہ پیش رفت دارالحکومت میں ہسپتالوں کے لاشوں اور زخمیوں سے بھر جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔