.

سعودی ولی عہد کی ٹیلیفون پر مصری صدر سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی موجودہ صورت حال، اہم اور حل طلب مسائل اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاوون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سعودی ولی عہد اور مصری صدر کے درمیان یمن، شام اور خطے کے دورے سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔