.

غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ میں ہنگامی امداد کے کارکنان نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک گروپ کو حملے کا نشانہ جو مشتبہ طور پر سرحدی باڑ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

ابھی تک القرارہ گاؤں کے مشرق میں پیر کی شب اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے ان دونوں فلسطینیوں کی شناخت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کی شب تاخیر سے جاری بیان میں بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے غزہ پٹی کے جنوب میں سکیورٹی باڑ کے نزدیک آنے والے دہشت گردوں پر فائرنگ کی، مذکورہ افراد نے باڑ کے نزدیک کوئی چیز بھی رکھی تھی۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں 30 مارچ کے بعد سے فلسطینی عوام کے ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ احتجاج بعض مرتبہ پرتشدد مظاہروں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے وقتا فوقتا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پر براہ راست فائرنگ بھی کی جاتی ہے۔

غزہ میں طبّی ذمّے داران کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کے بعد سے اب تک 179 فلسطینی اپنی جاںوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔