.

ایران میں آئل ٹینکر اور بس میں تصادم سے 19 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے وسطی شہروں کاشان اور نطنز کےدرمیان ایک آئل ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ جنوبی تہران میں200 کلو میٹردور اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔

حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 47 مسافر سوار تھے۔ آئل ٹینکر سے ٹکرانے کےبعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔


ایرانی پولیس چیف محمد حسین حمیدی نے بتایا کہ المناک ٹریفک حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں تہران سمیت دوسرے شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے ٹریفک حادثے کو المناک قرار دیتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ ایران کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 21 مارچ 2017ء سے 21 مارچ 2018ء تک ٹریفک حادثات میں 16 ہزار 300 افراد لقمہ اجل بنے جب کہ 3 لاکھ 36 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔