.

صرف دبئی میں: آپ کا سال پیدائش اب آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے سیاحتی و تجارتی مرکز دبئی میں محمکہ شاہرات ومواصلات نے شہریوں کے لیے ایک نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق کوئی بھی اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کرسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ شاہرات کی طرف سے کوڈ کے طور پر ’W‘ کی ایک علامت مقرر کی ہےجو پانچ مخصوص خانوں میں سے اپنے پسندیدہ نمبر پلیٹ کے انتخاب کا موقع فراہم کرے گی۔

اس سروس کے ذریعے کوئی بھی اماراتی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا سکتا ہے۔ اس نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 1670 درہم یا 457 ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

فہرست میں سنہ 1967ء کے بعد 2018ء کے نمبر شامل ہیں۔ کوئی بھی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق نمبر پلیٹ لے سکتا ہے اور سال تبدیل ہونے کے بعد اسے تبدیل کرسکتا ہے۔