.

سعودی ولی کی طائف میں ’اونٹ‘ میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیگر مقامی اور غیرملکی اہم شخصیات سمیت گذشتہ روز طائف میں ’اونٹ‘ میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’اونٹ میلہ برائے ولی عہد‘ حال ہی میں طائف میں منعقد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب کل ہفتے کے روز منعقد کی گئی۔

میلے کی اختتامی تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل النھیان اور بحرین کے رائل گارڈ کے چیف الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سمیت کئی دوسری اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

طائف آمد پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، مشرقی گورنری کے ڈپٹی گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبدالعزیز، الشیخ زاید بن سلطان فاؤنڈیشن کے چیئرمین الشیخ نھیان بن زاید آل نھیان، امارات کے وزیر داخلہ الشیخ سیف بن زاید آل نھیان اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

اونٹ میلے کی اختتامی تقریب کے موقع پر ولی عہد نے میلے میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے اور شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شاندار اونٹ میلے کا ایک ایسے وقت میں انعقاد کیا گیا ہے جب مملکت کے 88 ویں قومی دن کی تقریبات منائے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس میلے کی خاص بات یہ ہےکہ اسے طائف کے سب سے بڑے سپورٹس میلے کے طورپر ’گینیز‘ بک میں شامل کیا گیا ہے۔