.

یمن میں بحران حوثیوں کا پیدا کردہ ہے: سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران حوثی باغیوں کا پیدا کردہ ہے۔ حوثی ایران کے اشاروں پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے اور یمنی عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک اجلاس سے خطاب میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ یمن میں بحران کے ذمہ دار حوثی باغی ہیں۔ یہ ایک مٹھی بھرگروپ ہے جنہوں غیرملکی مدد کے ذریعے آئینی حکومت کا تختہ الٹ کرقوم کے اجتماعی فیصلے اور عالمی ضمیر کی توہین کی۔

ادھر یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ یمن میں بلیک میلنگ کی غرض سے انسانی معاملہ دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی رپورٹ نشر کرے۔

الیمانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت نے یمن کے عوام کی نصف ضروریات پوری کیں مگر ان کی طرف سے فراہم کردہ امدادکا ایک بڑا حصہ حوثیوں مافیا کے ہتھے چڑھ گیا۔