.

وڈیو : مصری بچّے کی اپنی ٹیچر سے معصوم سی درخواست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر ایک مصری بچّے کی مضحکہ خیز وڈیو گردش میں آئی ہے۔ وڈیو میں یہ بچہ اپنی کلاس ٹیچر سے التجا کر رہا ہے کہ اسے محض پندرہ منٹ کے لیے سونے کی اجازت دے دی جائے۔

وڈیو میں بچّہ روتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس دوران اس نے اپنی ٹیچر کو "الحاجۃ" (حجّن بی) کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے پندہ منٹ کے لیے سونے کی اجازت چاہی کیوں کہ وہ خود کو تھکن سے چُور محسوس کر رہا تھا۔ تاہم ٹیچر نے بچّے کو باور کرایا کہ اسکول کی چھٹّی کا وقت قریب آ رہا ہے۔

یہ وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیل گئی اور اس کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا کے صارفین نے اپنے تبصروں میں بچّے کے بھولے انداز اور ٹیچر کو "الحاجۃ" کے نام سے پکارے جانے کو دل چسپ قرار دیا۔