.

اتحادی فوج کے فضائی حملے میں حوثیوں کے ایلیٹ کمانڈر سمیت 15 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں حوثیوں کی ایلیٹ یونٹ کے کمانڈر کیپٹن علی احمد المعوضی المعروف ابو مقدام اپنے 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

یہ کارروائی مشرقی الحدیدہ میں 10 کلومیٹر کے علاقے میں کی گئی۔ یمنی فوج کےایک ذریعے کےمطابق المعوضی کو عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثیوں کےٹھکانوں پر بمباری کےدوران نشانہ بنایا۔

ادھر یمن سے ’العربیہ‘ کے نامہ نگار نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں بالخصوص زبید شہر اور الجراحی ڈاریکٹوریٹ کے اطراف میں حوثیوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

عرب اتحاد نے بھی اسی علاقے میں حوثیوں کی مدد کو آنے والی کمک کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ان کا بھاری جاری نقصان ہوا ہے۔ یمنی فوج نے گذشتہ جمعہ کو الحدیدہ کے مشرق میں واقع ایک فضائی دفاعی کیمپ پر قبضے کا اعلان کیا تھا۔

یمنی فوج کی ایلیٹ بریگیڈز نے کہا تھا کہ اس کے یونٹوں نے الحدیدہ کے مشرق میں کیلو 16 کے علاقے میں اس دفاعی کیمپ کے علاوہ اس کے آس پاس میں واقع فارموں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

قبل ازیں عرب اتحاد نے الحدیدہ کی آزادی کے لیے فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے گذشتہ سوموار کو یمنی دارالحکومت صنعاء اور الحدیدہ کی بندرگاہ کے درمیان انسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے نئی راہ داریاں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔