.

مدینہ منورہ میں شاہ سلمان بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بُدھ کی شام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ میں ’شاہ سلمان بین الاقوامی کانفرنس سینٹر‘ کا افتتاح کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کانفرنس سینٹر کے عارضی انتظامی دفتر میں شاہ سلمان خود تشریف لائے جہاں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز، ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیرخزانہ محمد الجدعان اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سعودی فرمانروا کےسامنے ایک بچی نے ’شاہ سلمان کانفرنس سینٹر‘ کا ڈیزائن پیش کیا جس پر انہوں نے ہاتھ رکھ کر اس فقید المثال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

حکام کی طرف سے شاہ سلمان کو بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان عالمی کانفرنس سینٹرکے بارے میں وزیر خزانہ محمد الجدعان نے تفصیلات بتائیں۔ کانفرنس سینٹر کے لیے مسجد نبوی سے 6 کلو میٹر اور بین الاقومی ہوائی اڈے سے 12 کلو میٹر دور 9100 میٹر مربع رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ اس پر 60 ہزار مربع میٹر پر کانفرنس کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ مرکزی کانفرنس ہال میں 2500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر اغراض کے لیے تین دیگر ہال بھی بنائے جائیں گے جن میں سے ہرایک میں 500 افراد کی گنجائش، متعدد میٹنگ روم جن میں 500 افراد کی جگہ بنائی جائے گی اس کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک میڈیا دفتر، انتظامی دفتر اور دیگر متعلقہ امور کے دفتار بھی قائم کیے جائیں گے۔

بعد ازاں شاہ سلمان کو مدینہ منورہ میں ‘شاہ عبدالعزیز وقف لائبریری‘ پروجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ ی گئی۔ لائبریری کے سیکرٹری جنرل ن ڈاکٹر حسن السریحی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز وقف لائبریری میں ایک ہزار سال پرانے مخطوطے، 940 سال پہلے تیار کردہ قرآنی نسخہ جات اور دیگر تاریخی عربی دستاویزات شامل کی جائیں گے۔ علاوہ ازیں مسجد قباء اور مسجد نبوی کو ایک سڑک سےملانے کے منصوبے کے بارئ میں بھی بتایا گیا۔