.

سعودی ولی عہد پہلے سرکاری دورے پرآج کویت پہنچیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود آج بروز اتوار سرکاری دورے پر کویت پہنچیں گے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’کونا‘‘ کے مطابق سعودی ولی عہد اتوار کے روز کویتی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

سعودی ولی عہد امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح، ولی عہد الشیخ مواف الاحمد اور دیگر حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔