.

شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے شمالی شام میں گیس سلنڈر تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شام میں جنگ کے متاثرین کی بحالی کے لیے قائم کردہ ’شاہ سلمان ریلیف سینٹر‘ کی جانب سے جنگ زدہ شہریوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے شمالی شام میں گیس سلنڈر اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے جاری کردہ ابیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی شام میں گیس سلنڈروں کی شہریوں میں تقسیم کا مقصد جنگ سے تباہ حال شامی بہن بھائیوں کی گھریلو ضروریات میں ان کی مدد کرنا ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شمالی شام میں الباب، اخترین، مارع، قباسین اور بزاعہ میں گیس سلنڈر اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شام میں ہر ماہ 2950 گیس سلنڈر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ستمبر میں الباب میں 1000 گیس سلنڈر، اخترین میں 450، مارع میں 500 اور قباسین میں 500 گیس سلنڈر تقسیم کیے گئے۔ ستمبر میں سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ گھریلو گیس سے شمالی شام میں 15 ہزار شہری مستفید ہوں گے۔