جمناسٹک کی عالمی چیمپین شپ: قطر کی اسرائیلی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ بجانے کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قطر میں ہونے والی جمناسٹک کی عالمی چیمپین شپ میں شرکت کے لیے اسرائیل کی قومی ٹیم آئندہ ماہ کے اواخر میں دوحہ پہنچے گی۔

اسرائیلی اخبار "ہآریٹز" کے مطابق قطر نے اسرائیلی وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر ٹیموں جیسا معاملہ کیا جائے گا۔ اس دوران اسرائیل کا پرچم بلند کرنے کے علاوہ اس کا قومی ترانہ بھی بجایا جائے گا۔

مشرق وسطی کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی چیمپین شپ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک منعقد ہو گی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹیم کے کسی بھی تمغے کے جیتنے کی صورت میں قطری حکام حقیقی گومگو صورت حال کا شکار ہوں گے۔ اس لیے کہ ایسی صورت میں کھیل کے میدان میں اسرائیل کا قومی ترانہ بھی بجایا جائے گا اور دوحہ میں سرائیلی پرچم بھی لہرایا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیلی کھلاڑی دوحہ میں ہونے والی کسی چیمپین شپ میں شریک ہوں گے۔ اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں اسرائیلی ٹینس کھلاڑی ڈوڈی سیلا دوحہ قطر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت کر چکا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے اُس وقت اپنی ایک ٹوئیٹ میں اسرائیلی کھلاڑی کی شرکت پر انتہائی مسرّت کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی ہینڈ بال کی ٹیم نے رواں سال فروری میں دوحہ میں اسکول کی سطح پر ہونے والی عالمی چیمپین شپ میں بھی حصّہ لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں