شاہ سلمان کا مقتول جج کے لیے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دہشت گردوں کے حملے میں قتل کیے جانے والے ایک سعودی جج جسٹس محمد بن عبداللہ الجیرانی کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ جاری کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے درجہ اول کا شاہ عبدالعزیز ایوارڈ مقتول جج الجیرانی کے اہل خانہ کو دیا گیا۔

شاہ سلمان کی جانب سے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ سعودی وزیر انصاف اور جوڈیشل کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے مقتول جج کے ایک عزیز کے گلے میں ڈالا۔ وزیر انصاف نے مقتول جج کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے شاہ سلمان کی جانب سے ایوارڈ دہشت گردی کے متاثرین کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں