شامی حکومت نہیں ،عوام سے مل کر بحران کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے: صدر ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی روس کے حمایت یافتہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے بجائے شامی عوام کے ساتھ مل کر بحران کے حل کے لیے کوشاں رہے گا ۔

یہ بات ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز دارالحکومت انقرہ میں حکمران جماعت آق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ شام کے شمال مغربی علاقے میں ترکی کی نگراں چوکیوں کو مضبوط بنایا جائے گا اور روس کے ساتھ مل کر سخت گیر گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صدر ایردوآن نے بتایا کہ ترکی اکتوبر یا نومبر میں روس ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گا ۔اس میں شام کی تازہ صورت حال اور بحران کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں