.

حوثیوں کو سپلائی کی جانے والی ایک ٹن سے زاید ’حشیش‘ تلف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے سیکیورٹی اداروں نے الجوف گورنری میں حشیش نامی منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لینے کے بعد اسے نذرآتش کردیا۔ یہ منشیات حالیہ عرصے کے دوران قبضے میں لی گئی تھی۔ اسے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کےزیرتسلط علاقوں میں لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

الجوف گورنری کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بریگیڈیئر سلیم السیاغی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے گورنری سے 1050 کلو گرام حشیش [بھنگ] ضبط کی تھی جسے عدالتی حکم پر تلف کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی حشیش صنعاء اور صعدہ شہروں کو لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے بھنگ لے جانے کی کوشش کا مقصد شہریوں کو منشیات فروخت کرکے اکٹھا ہونے والا پیسہ حکومت مخالف جنگ میں استعمال کرنا تھا۔