شاہ سلمان کی جانب سے یمن کے مرکزی بنک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے مرکزی بنک کو مالی بحران سے بچانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق یہ امداد ایک ایسے وقت میں جاری کرنے کا کہا گیا ہے جب دوسری جانب سعودی عرب یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد اور بحالی کے لیے کئی دوسرے منصوبوں اور امدادی کارروائیوں میں بھی پیش پیش ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے یمن کےمرکزی بنک کو امداد فراہم کرنے کا مقصد یمنی کرنسی کی قیمت میں کمی کو روکنا اور بنک کو مالی بحران سے بچانا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کے لیے یہ پہلی امداد نہیں بلکہ یمنی عوام کو درپیش اقتصادی بوجھ کم کرنے کے لیے سعودی عرب یمن کے مرکزی بنک کو 3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں