خلیج میں سعودی ماہی گیروں کی کشتی پرمسلح حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی بارڈ سیکیورٹی فورسز کے مطابق خلیجی پانیوں میں ماہی گیروں کی ایک کشتی پر نامعلوم افراد کی طرف سے مسلح حملہ کیا گیا مگر کشتی اور اس پر سوار تمام افراد کو بچالیا گیا ہے۔

بارڈر فورسز کے مطابق خلیجی پانیوں میں مچھلیوں کا شکار کرنےوالے تین ماہی گیروں کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہیں بچا لیا گیا۔

کارروائی میں ماہی گیر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں