.

’داعش‘ نے مغوی شامی خاتون فنا کے گھاٹ اتار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے شام کے جنوب مشرقی شہر السویداء سےاغواء کی گئی ایک خاتون کو مصالحتی کمیٹیوں سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی فوٹیج اور تصویرشیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون السویداء شہر سے اغواء کی گئی تھی۔ اس کی شناخت ثروت ابو عمار کے نام سے کی گئی ہے اور اسے داعش کے جنگجوؤں نے فناء کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق داعشی جنگجوؤں نے 25 سالہ ثروت فاضل ابو عمار کی رہائی کے لیے مصالحتی کمیٹیوں کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے تھے مگر مطالبات پورے نہ ہونے پر اسے ہلاک کردیا گیا۔

ثروت کو داعشی جنگجوؤں نے 25 جولائی 2018ء کو السویداء شہر میں الشبکی کے مقام پر دھاوا بولنے کے بعد یرغمال بنا لیا تھا۔ داعش اور مقامی لوگوں کے درمیان خاتون کی بازیابی کے لیے بات چیت ہوئی جو کامیاب نہیں ہوسکی۔ داعش کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں تمام یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔