عرب پارلیمان کی افریقا میں امن مساعی پر سعودی عرب کی ستائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے قرن افریقا میں امن مساعی کے حوالے سے موثر کوششیں کرنے پر سعودی عرب کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

بدھ کے روز قاہرہ میں عرب پارلیمنٹ‌ کے اجلاس کےدوران افریقی ممالک ایتھوپیا اور اریٹریا اور جیبوتی اور ارٹیریا میں امن معاہدہے کرانے اور ان میں مصالحتی کوششوں پر سعودی عرب کی تحسین کی گئی۔

عرب پارلیمنٹ‌کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کی سعودی عرب کی کوششوں سے افریقا میں امن سمجھوتوں کے نتیجے میں خطے میں امن، استحکام، خوشحال اور قومی ترقی کے دور کا آغاز ہوا۔

بیان میں سعودی عرب کی حکومت کی میزبانی میں دو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان امن معاہدہ کرانے اور بیس سال سے جاری کشمکش کو ختم کرانے پر ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے دو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے میں ثالثی کی تھی۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے مکہ مکرمہ میں معاہدہ کرتے ہوئے بیس سال سے جاری لڑائی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں