مصری فوج کی کارروائی میں 'العریش' میں 15 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جزیزہ نما سیناء کے شمال میں العریش کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مصری فوج کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ العریش میں دہشت گردوں کا ایک گروپ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ یہ منصوبہ بندی جنگ اکتوبر کی سالگرہ پر کی جا رہی ہے۔ فوج نے فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر انہوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں