دبئی میں سوا پانچ کروڑ ڈالر کا لکژری مکان برائے فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں ایک مشہور ویب سائیٹ نے ایک لکژری گھر برائے فروخت کا اشتہاردیا ہے۔ ساحل سمندر پر واقع اس مکام کی قیمت 190 لاکھ درہم یا امریکی کرنسی میں پانچ کروڑ 17 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ لگژری گھر جمیرا کے ساحل پر سات جزیروں پر مشتمل یورپ پروجیکٹ میں واقع ہے۔ یہ مکان ان چھ جزیروں میں جزیرہ المانیا(جرمنی) میں واقع ہے۔ یہ جزیرہ ایج عالمی کمپنی نے ڈویلپ کیا تھا۔

برائے فروخت ویلا میں ایک بڑا تالاب بھی بنایاگیا ہے۔ infinity کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ گھر سمندر کے کنارے ہے اور اسے شمسی توانائی کے پینلوں کی مدد سے روشنی مہیا کی گئی ہے۔

کمپنی نے لگژری گھر کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برف باری اور بارش کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے۔
کمپنی کے ذرائع نے اخبار ’الامارات الیوم’ کو بتایا کہ جزیروں پر تعمیرات رئیل اسٹیٹ کے مروجہ مارکیٹ سے زیادہ مہنگی ہیں۔ اپنی بناوٹ کے اعتبار سے پرکشش ہونے کی وجہ سے بھی شہروں میں‌موجود املاک کی نسبت زیادہ مہنگے ہوتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں