.

اقوام متحدہ یمنی ریال کو بچانے میں مدد فراہم کرے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ یمن کے مرکزی بنک کی عملی اورمالی مدد کریں تاکہ یمن کی کرنسی 'ریال' کو زوال سے بچایا جاسکے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے یمن میں سفیر اور ریلیف مرکز کے سپروائزر محمد بن سعید آل جابرنے اقوام متحدہ پر یمن کے مرکزی بنک کی مالی مدد پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن کے ریال کو گراوٹ سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری کو مدد فراہم کرنا ہوگی۔

انہوں‌نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امداد دینے والے ممالک کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک میں زیادہ سے زیادہ رقوم منتقل کرکے یمنی ریال کو بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں سعودی عرب کا قائم کردہ سپورٹ سینٹر یمنی حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہے۔آل جابر کا کہنا تھا کہ انہوں‌نے 5 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ مرکز کو یمن کی کرنسی کے بارے میں آگاہ کیا اور عالمی ادارے سے معاونت کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں‌جاری خانہ جنگی اور بغاوت کے باعث یمنی ریال کی قیمت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے اپنے طور پر اس کمی کو دور کرنے کے لیے حال ہی میں 20 کروڑ ڈالر کی رقم یمن کے مرکزی بنک میں منتقل کی تھی۔