.

یمن: سنخان میں اتحادی طیاروں کی بم باری میں 8 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں عرب اتحاد کے طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں واقع ضلعے سنخان میں ایک عسکری کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 8 ارکان مارے گئے۔

ادھر مغربی ساحل کی جانب اتحادی طیاروں نے الحدیدہ صوبے کے مشرقی ضلعے باجل میں حوثیوں کے زیر کنٹرول 'ٹینتھ بریگیڈ' کے عسکری کیمپ پر بم باری کی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں حوثیوں کی افرادی قوت اور جنگی ساز و سامان کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ عناصر کو الحدیدہ شہر کے اطراف لڑائی کے مقامات پر تقسیم کے لیے جمع کیا گیا تھا۔