غزہ پٹی کے خلاف فوجی آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں: نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے خلاف عسکری آپریشن کی تیاری کر رہی ہے جو وہاں کے حالات بہتر نہ ہونے کی صورت میں شروع کیا جائے گا۔

اسرائیلی چینل 2 نے اتوار کی شب بتایا کہ نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو اس امر سے آگاہ کر دیا ہے کہ اگر غزہ پٹی کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اسرائیل وہاں ایک فوجی آپریشن کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

چینل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ "غزہ میں شہریوں کی شورشیں کمزور پڑ گئیں تو یہ پسندیدہ امر ہے لیکن یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ایسا ہو گا۔ لہذا ہم عسکری طور پر تیاری کر رہے ہیں اور یہ کوئی ہوائی بیان نہیں ہے"۔

مصر اور اقوام متحدہ اس بات کی کوششیں کر رہے ہیں کہ غزہ پٹی میں پانی، بجلی اور نکاسی آب کے بڑے منصوبوں پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے تا کہ کسی بھی ممکنہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

متعدد فلسطینی ، اسرائیلی اور بین الاقوامی رپورٹوں میں غزہ پٹی میں انسانی صورت حال کے بڑھتے ہوئے بگاڑ سے خبردار کیا جا چکا ہے۔

فلسطینیوں اور کئی ممالک کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ غزہ پٹی پر 11 برس سے عائد اسرائیلی محاصرے کو ختم کیا جائے۔

اس وقت سے اب تک اسرائیل غزہ پٹی پر 3 جنگیں مسلط کر چکا ہے۔ ان میں آخری جنگ 2014ء میں ہوئی اور اس کے سبب بڑی تباہی واقع ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں