.

شام کے لیے امریکا کے امن مندوب کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے سوموار کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں بالخصوص شام کے مسئلے پرہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ عادل الجبیر، وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر بن سنھان، ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد بن حسن عیسری، سعودی عرب میں امریکی سفیر کریسٹوفر ھینزل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔