عراق : کابینہ اور سینئر حکومتی پوزیشنوں کے لیے "آن لائن" درخواستیں طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں نامزد وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئی کابینہ کا حصّہ بننے اور حکومت میں سینئر پوزیشنوں پر فائز ہونے کے لیے سیاسی شخصیات "آن لائن درخواستیں" پیش کر سکتے ہیں۔

دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عراق کے تمام مرد اور خواتین شہری جو خود کو قابلیت اور ملکی قوانین کے تحت اہل سمجھتے ہیں وہ وزارتوں اور دیگر عہدوں کے لیے اپنے کوائف اور درخواست آن لائن جمع کروائیں۔

بیان کے مطابق تمام امیدواروں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی مدت 9 اکتوبر کی صبح 8 بجے سے 11 اکتوبر کی شام 4 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

عراقی قانون کے مطابق نامزد وزیراعظم کو اپنا دفتر سنبھالنے کے بعد 30 روز کے اندر کابینہ تشکیل دے کر اسے منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوتا ہے۔

عراقی سیاسی تجزیہ کار احمد الدلیمی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادل عبدالمہدی کے اس اقدام نے عراقیوں کے اندر ایک نئی امید پیدا کر دی ہے اور یہ اقدام من پسند تقرّر اور پوزیشنوں کی خرید و فروخت کا دروازہ بند کر دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں