.

خاشقجی کی گم شدگی، سعودی تحقیقاتی ٹیم ترکی پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے سرکاری‌خبر رساں ادارے "اناطولیہ" کے مطابق گذشتہ ہفتے استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں پراسرار طورپر لاپتا ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی گم شدگی کی تحقیقات کے لیے سعودی عرب کی ٹیم انقرہ پہنچ گئی ہے۔

ترک خبر رساں ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ترکی اور سعودی عرب کی تحقیقاتی ٹیمیں ملاقات کریں گی اور خاشقجی کی گم شدگی کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

جمعرات کو ترک ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت اور ترکی نے خاشقجی کا پتا چلانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ایک بیان میں کہا کہ خاشقجی کی گم شدگی کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کی حکومت نے ترکی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔